کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ آگ اچانک ہی لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ کوئی ریکارڈ جل گیاتحقیقات کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی واقعے کا داخلی سطح پر اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام شواہد کا جائزہ لیا جائے گا انہوں نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں اپنے دفتر کے دورے کے بعد آتشزدگی کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس جوفائلیں ہوتی ہیں بغیر دستخط شدہ ہوتی ہیں، دستخط کے بعد فائلیں متعلقہ افسران کے دفاتر تک پہنچا دی جاتی ہیں، میں الزامات سے گریز کرتا ہوں، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ کوئی ریکارڈ جل گیا ہے۔