• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر جل کر خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن( کے ایم سی ) کے ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے دوران میئر کراچی کا دفتر جل کرمکمل طور پر خاکسترہوگیا، شبہ ہے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پرواقع کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں منگل کی صبح تقرینا سوا نو بجےاچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی اورآگ سے اٹھنے والا دھوں کے ایم سی بلڈنگ سے باہر نکلنا شروع ہوگیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کےایم سی بلڈنگ کے فرسٹ فلورپرواقع کچن میں لگی تھی اورآگ سے کچن سے متصل میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کادفتربھی مکمل طور پر جل گیا۔
اہم خبریں سے مزید