• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم لیوی عوام پر ظلم، خاموش جماعتیں بھی جرم میں شریک ہیں، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف جاری گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کے 24ویں روز منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس 25کروڑ عوام پر ظلم ہے اور اس پر خاموشی اختیار کرنے والی پارٹیاں بھی حکومت کے اس ظلم اور جرم میں برابر کی شریک ہیں، جماعت اسلامی لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف جدو جہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی،4شہروں سے شروع ہونے والے دھرنے آج 30شہروں تک پھیل گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی بدانتظامی نے کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ کراچی جیسا لوکل باڈیز سسٹم ملک میں کہیں اور نہیں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سندھ میں جو ”سسٹم“کام کررہا ہے، وہ پورے ملک میں نہیں ملے گا کیونکہ اس سسٹم کے ڈانڈے نچلی سطح سے لے کر میئر آفس، بلاول ہاؤس اور ایوانِ صدر تک ملتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید