• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر تعلیم سندھ کا طلبہ کی درخواست پر اسکولوں کے اوقات کار کم کرنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نےطلبہ کی درخواست پر اسکولوں کے اوقات کار کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں مجموعی قومی پیداوار کا صرف ایک فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے، وفاقی حکومت ایک مرتبہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے وسائل تعلیم کے لیے مختص کردے تو ملک بھر میں اسکول سے باہر بچوں کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔وہ کراچی میں عالمی یوم خواندگی کے سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید