لاہور (نمائندہ جنگ) روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی اور سینئر صحافی سید خلیل الرحمان طویل علالت کے بعد منگل کے روز سی ایم ایچ لاہور میں انتقال کر گئے۔مرحوم نے روزنامہ جنگ کوئٹہ میں نصف صدی سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیں۔ وہ جنگ کوئٹہ کے قیام کے فوراً بعد ادارے سے بطور خوشنویس وابستہ ہوئے اور تادمِ مرگ اسی ادارے کا حصہ رہے۔سید خلیل الرحمان کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس میں بھی فعال کردار ادا کرتے ر ہے ہے اور مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح 9 بجے لاہور کے ای ایم ای سیکٹر ای بلاک کی مرکزی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ وزیراعلی ٰ بگٹی کا اظہار تعزیت، پسماندگان میں دو بیٹے، سید سلمان خلیل اور سید طیب خلیل، ایک بیٹی مریم خلیل جبکہ بھائیوں میں سید سمیع الرحمان، سید شفیق الرحمان، سید نجم الرحمان، سید بہادر شاہ، سید احمد علی اور سید رضوان الرحمان شامل ہیں۔