کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سمیت مختلف ٹیکسز اور اضافی وصولیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی۔اسمبلی کے اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی محمد فاروق نے ایوان میںقرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے قابو مہنگائی نے عام شہریوں کیلئے زندگی دشوار بنا دی ہے، ایسے حالات میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت کے علاوہ مختلف مدات میں اضافی وصولیاں افسوسناک ہیں اس لئے لیوی فوری ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔