سعودی حکومت 10فروری کے بعد حج پالیسی کا اعلان کریگی

January 25, 2022

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سعودی حکومت 10فروری کے بعد حج پالیسی کا اعلان کریگی.

سعودی حکومت کی جانب سے حج پالیسی کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک حج آپریشن کیلئے تیاریاں شروع نہیں کی جاسکیں اور عازمین حج بھی بے یقینی کا شکار ہیں تاہم ذ رائع کے مطابق اس سال محدود سطح پر حج کرایا جا ئے گا حج مہنگا بھی ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کو بھی حج کو ٹہ ملنے کا امکان ہے۔

ذ رائع کے مطابق سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج آپریشن کیلئے گاڑیوں کے انتظامات تیار کرلیں ۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ 2019سے پرانے ماڈل کی کوئی گاڑی استعمال نہ کی جا ئے۔