اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ آپریشن سندھور شروع کر کے بھارت نے بین الاقوامی قانون کو ایک بار پھر اپنے ہاتھ میں لیا، 6 ستمبر 1965 کو پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت اقوامِ متحدہ چارٹر کے آرٹیکل (4)2 کی کھلی خلاف ورزی تھی، آپریشن جبرالٹر یا گرینڈ سلیم کے بعد اپنے دفاع میں پاکستان پر حملے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد تھا۔ پاکستان براہ راست یا براستہ افغانستان دہشت گردی کے ذریعے ہونے والی کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔یوم دفاع کے موقع پر برمنگھم میں قائد اعظم ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے چیئرمین راجہ اشتیاق کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے بطور ٹرسٹ چیف پیٹرن لیفٹیننٹ جنرل عبد القیوم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارت لاہور اور سیالکوٹ کی طرف سے دو طرفہ حملے کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے میں بری طرح ناکام رہا ۔