کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا پرانا گولیمار میں مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل اوردوسرے کوزخمی کردیا، رواں سال شہر کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق شہریوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک اور شہری بے رحم ڈاکو کی گولی کا نشانہ بن گیا ،پاک کالونی تھانے کی حدودپرانا گولیمارگٹرباغیچہ بروہی محلے کے قریب واقع میوا شاہ قبرستان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزم کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہوگیا،شناخت 25 سے 30 سالہ عبدالرحمان اورزخمی کی شناخت 55 سالہ عتیق ولد محمد اسحاق کے ناموں سے ہوئی ،مقتول عبدالرحمان قریبی گودام کا ملازم تھا۔