کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواندگی ایک بااختیار معاشرے کی بنیاد ہے ۔ پسماندہ طبقات کے بچوں کومساوی تعلیمی مواقع ملنے چاہئیں۔ ہر بچے کو سیکھنے، خواب دیکھنے اور بہتر مستقبل کی تعمیر کا حق حاصل ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے عالمی یومِ خواندگی کے حوالے سےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ علم کی روشنی غربت، جنس یا حالات کی تفریق کے بغیر ہر گھر تک پہنچنی چاہیے۔