کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم بحریہ8ستمبر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوموں کی پہچان ان کے جغرافیے، حجم یا وسائل سے نہیں بلکہ ان کے عزم و حوصلے اور شجاعت سے ہوتی ہے۔ 8 ستمبر 1965ء کو پاک بحریہ نے تاریخی آپریشن" سومنات" کے تحت دوارکا میں دشمن کی ساحلی ریڈار تنصیبات کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ آپریشن محض ایک کامیاب بحری کاروائی نہیں بلکہ پاک بحریہ کی جارحانہ صلاحیت، دوراندیش حکمتِ عملی اور ناقابلِ تسخیر جذبے کا عملی ثبوت تھا۔