• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن، میر رضا کے پوسٹمارٹم کی نگراں پولیس سرجن سمعیہ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمیشن نے مقتول میر رضا کے پوسٹ مارٹم کی نگرانی کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ ، میڈیکل بورڈ سربراہ پروفیسر نسیم احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کر لیا ہے جبکہ کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلی سماعت میں تمام ریکارڈ وضاحت کے ساتھ طلب کیا تھا لیکن ابتدائی گواہان کے بیانات کمیشن کو تاحال فراہم نہیں کئے گئے حالانکہ سندھ پولیس کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 161 کے تحت تمام گواہوں کے بیانات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ہدایات کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید