کراچی( ثاقب صغیر )کورئیر کے ذریعے غیر قانونی اشیاء، چوری یا چھینے گئے موبائل فونز، الیکٹرونکس آئٹم اور منشیات کی ترسیل پر کورئیر کمپنیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے کورئیر کمپنیز کے وفد سے ملاقات کی جس میں ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر بھی شریک ہوئے۔