اسلام آباد (زبیر قصوری) کریک ڈاؤن، برطانیہ میں پاکستانیوں کے پناہ کے دعوؤں میں 16 فیصد کمی،2025میں 39,786مشکوک مسافر آف لوڈ، 3,345انسانی سمگلرز و ٹریفکرز گرفتار، پاکستان میں انسانی سمگلنگ، جعلی سفری دستاویزات اور غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک جانے والوں کے خلاف 2025 سے تیز کئے گئے کریک ڈاؤن کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایف آئی اے نے 2025 کے دوران مختلف امیگریشن اور رسک وجوہات پر 39,786 مسافروں کو آف لوڈ کیا جبکہ انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث 3,345 ملزمان گرفتار اور 7,039 مقدمات درج کئے گئے۔