• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب 35 ارب روپے ادا کیے

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب 35ارب روپے ادا کیے۔وزارت توانائی نے گزشتہ مالی سال میں آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دیں،11ماہ میں آئی پی پیز کو انرجی پیمنٹس کی مد میں 11 کھرب 68 ارب ادائیگیاں کی گئیں جبکہ 11 ماہ میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 15 کھرب 65 ارب ادائیگی کی گئی۔وزارت توانائی نے گزشتہ مالی سال میں آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دیں۔

اہم خبریں سے مزید