لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیوکی خصوصی مہم کا آغاز

January 25, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں60لاکھ 90ہزار بچوں کوپولیو سے بچائوکی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 60ہزار سے زائد پولیو ورکر ز حصہ لے رہے ہیں۔ انسداد پولیو پروگرام کے ذرائع کےمطابق انسدادِ پولیو مہم لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، مظفر گڑھ ،رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور میانوالی میں شروع کر دی گئی ہے ،میانوالی کی منتخب شدہ یونین کونسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہےپولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کی ویکسین پلا رہی ہیں ۔