محکمہ آبپاشی کے برطرف کنٹریکٹ ملازمین کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

January 25, 2022

لاہور (کرائم رپورٹر) سیکرٹریٹ کے سامنے محکمہ آبپاشی برطر ف کنٹریکٹ ملازمین کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا،ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، دھرنے کی وجہ سے ارد گرد علاقوں کی ٹریفک اکثر معطل ہو جاتی ہے،مظاہرین سخت سردی اور بارش میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں کنٹریکٹ پر دوبارہ بحال کرکے ریگولر کیا جائے وہ پچھلے دس پندرہ سال سے کام کر رہے تھے۔ ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں ٹریفک پولیس نے ٹریفک دوسرے علاقوں کی طرف موڑ دی ہے اس کے باوجود ٹریفک اکثر بلاک ہو جاتی ہے۔