ڈپٹی کمشنرکا لکھو ڈیر کا دورہ، راوی منصوبہ کا جائرہ لیا

January 25, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)راوی منصوبہ کے لئے نئی پیش رفت پر ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے لکھو ڈیر کا دورہ کیا۔ افسران کی ڈپٹی کمشنر لاہور کو چہار باغ منصوبہ کی بریفنگ دی ریونیو عملے نے روڈا کے لئے ایکوائر کی گئی زمین کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ لکھو ڈیر کے مقام چہار باغ منصوبہ کا افتتاح کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 45منزلہ ہائی رائز بلڈنگ تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 12منزلہ اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے اور ایک کنال اور 10مرلہ کے ولاز تعمیر کئے جائیں گے۔