قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش پر3کروڑ روپے خرچ ہونگے

January 25, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شفقت رضا نے کہا ہے کہ واٹر ورکس لینئر پارک پر 5ملین کی لاگت سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بیوٹیفکیشن پر 3کروڑ خرچ کئے جائیں گے،واٹر ورکس لینئر پارک کو3حصوں میں تقسیم کر کے بحال کیا جارہا ہے۔مختلف مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، اُنھوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ واٹر ورکس روڈ پارک میں مٹی کی بھرائی اور تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،واٹر سپلائی کے لیئے پائپ لائن ڈالی جارہی ہے۔پارک میں ایل ای ڈی لائیٹس کی تنصیب بھی کی جارہی ہے۔پارک میں نشے کے عادی افراد کے لئے متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا گیا ہے۔پارک میں سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔واٹر ورکس روڈ کی تزئین و آرائش کو یقینی بنائیں گے۔