مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی، ایک شرابی گرفتار

January 25, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 14افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں،امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نےچارافرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، شراب پی کرغل غباڑہ کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار،عدالت میں جعلی ضمانت نامہ پیش کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، چاہ جھنڈیروالہ موضع واہی بھکر کا رہائشی اللہ وسایا کے گھر ڈاکو داخل ہوئے ، مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے اللہ وسایااوراس کے بیٹے محمد رفیق کوزخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں کینٹ پولیس نے ملزم ابراہیم سے6بوتل شراب،مظفرآبادپولیس نے ملزم ذیشان سے 10لیٹرشراب ،ملزم محمد علی سے30لیٹرشراب،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم تنویر سے140 گرام چرس ،ملزم ساجد سے 10لیٹر شراب،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم وزیرعلی سے10لیٹر شراب، ملزم امتیاز سے 10لیٹر شراب، بستی ملوک پولیس نے ملزم سلطان سے50لیٹرشراب ،230لیٹرلہن برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں قادرپورراں پولیس نے ملزم حبیب الطاف سے پسٹل تین گولیاں،ملزم مجاہدسے پسٹل تین گولیاں ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم عبدالمنان سے رائفل وگولیاں،بی زیڈ پولیس نے ملزم نذرعباس سے پسٹل آٹھ گولیاں ،قطب پورپولیس نے ملزم مزمل سے پسٹل تین گولیاں جبکہ کینٹ پولیس نے ملزم ریحان سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی ،پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔