ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کے گریڈ 18سے20تک کے افسران کے تقرر و تبادلے، وزارت ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے چیف انجینئر (ڈیزائن) اعزاز حسین سید اور گریڈ 19 کے ڈپٹی چیف انجینئر (ڈیزائن)محمد عمرخان کو ٹیم لیڈر پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک پاکستان ریلوے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح گریڈ19کے ڈپٹی چیف انجینئر (ایس اینڈ سی ) شوکت علی شیخ کو ڈپٹی چیف انجینئر (برج) ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیاہے ،جب کہ انکے پیشرو عثمان عبداللہ کو ڈپٹی چیف انجینئر (ایس اینڈ سی )ریلوے ہیڈکوارٹر مقرر کیاگیاہے،گریڈ18کی ڈویژنل میڈیکل آفیسر ریلوے لاہور ڈاکٹر سمیرا رانا کو تبدیل کرکے سینئرمیڈیکل آفیسرکیرن ریلوے ہسپتال لاہور مقرر کیاگیاہے،گریڈ18کی سینئر میڈیکل آفیسر ریلوے وزیر آباد ڈاکٹر شانزے ادریس کو ڈویژنل میڈیکل آفیسر ریلوے لاہورتعینات کیا گیا ہے ۔