ملتان ( سٹاف رپورٹر ) گرفتار افغان باشندوں کی نشاندہی پر مزید پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گزشتہ سے پیوستہ شب سکیورٹی ادارون نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مختار ٹاون میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک ہی فیملی سے تعلق رکھنے والے افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا تھا گرفتار باشندوں سے دوران تفتیش مزید انکشاف کرنے پر محلہ رضاکالونی سے بس بی بی زوجہ مرزا اختر علی خان ان کے بچوں شیر علی ، راز مینا ، گل سیمہ اور سمرین کو گرفتار کرلیا گرفتار افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی و جانچ پڑتال کیلئے حوالہ پولیس کردیا گیا ہے ۔