• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کو خنجر کے وار کرکے زخمی کرنےکے الزام میں والد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بیٹے کو خنجر کے وار کرکے زخمی کرنے کے الزام میں والد کیخلاف مقدمہ درج ۔ ممتاز آباد پولیس کو انسہ بی بی نے بتایا کہ میرا خاوند علی حریص میرا بھائی شعیب گھر میں موجود تھے کہ میرا سسر ندیم آیا جھگڑا کرتے ہوئے علی حریص کے پیٹ میں جان سے مارنے کی نیت سے خنجر کے وار کیئے جو خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کرایا ۔پولیس نے والد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید