ملتان ( سٹاف رپورٹر ) خاتون کو نشہ آور جوس پلاکر بے ہوش کرنے والے منگیتر لوگوں کو دیکھ کر فرار ،راہگیروں نے نشتر ہسپتال منتقل کیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔ علی ٹاون کی رہائشی ثمینہ نے پولیس سیتل ماڑی کو اطلاع دی کہ میرا منگیتر منصور مجھے جوس پلانے کی غرض سے لے گیا جس نے مجھے جوس میں نشہ آور چیز ملاکر مجھے پلادیا اور بہاولپور چوک کے قریب ویرانے میں لے گیا مقامی لوگوں کے آنے پر منگیتر منصور مجھے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا مجھے مکینوں نے بے ہوشی کی حالت میں نشتر ٹو ہسپتال منتقل کیا ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بیانی ہوئی کہ متوفیہ کو چوبیس گھنٹے کے بعد ہوش میں آئی جس نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور متوفیہ کی حالت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے ڈسچارج کردیا اور متوفیہ کو گھر پہنچانے کے بعد منگیتر کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔