یوکرین پرجاری کشیدگی کے باعث امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا

January 26, 2022

واشنگٹن/کیف(این این آئی) یوکرین پرجاری کشیدگی کے باعث امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق یوکرین کے معاملہ پرجاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار500امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔نیٹوکی جانب سے درخواست ملنے پر امریکی فوجیوں کو ریپڈ ری ایکشن فورس کے حصے کے طورپرتعینات کیا جائے گا۔پینٹاگون کے پریس سیکرٹری کے مطابق امریکی فوجیوں کو روس کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے علاقے میں تعینات کیا جاسکتا ہے۔