ایتھوپیا میں مسافرکوچ کو حادثہ،20 افراد ہلاک

January 26, 2022

ادیس ابابا( نیوزڈیسک)ایتھوپیا میں مسافر بس پہاڑی سے نیچے گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔فانا براڈکاسٹنگ کارپوریٹ (ایف بی سی)کی پیر کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی شمالی امہارا علاقائی ریاست میں پیش آنے والے اس حادثے میں چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے اور حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایتھوپیا میں ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے جن میں سے اکثر شاہراہوں کی خراب حالت، لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔