چینی طیاروں نے حدود کی خلاف ورزی کی‘ تائیوان

January 26, 2022

تائی پے ( نیوز ڈیسک) تائیوان کا کہنا ہے کہ چین کے 39جنگی طیاروں نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ تائیوان نے بھی جواب میں پنے جنگی طیارے بھیجے ،جنہوں نے چینی طیاروں کو سنگین نتائج سے خبردار کیا۔ اس دوران میزائل دفاعی نظام کو فعال کر دیاگیا۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا ہی ایک علاقہ سمجھتا ہے اور اس کہہ رکھا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت کے ذریعے بھی اس جزیرے کا اپنے ملک میں انضمام کر سکتا ہے۔