سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ سپرد خاک

January 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ کو منگل کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ اور تدفین میں سابق کرکٹرز شعیب محمد،فیصل اقبال،عبدالرقیب،ظفر احمد،پی سی بی کے سابق رکن پروفیسر اعجاز فاروقی اور کرکٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔