کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ کے دوسرے راؤنڈ اختتام پر اوجی ڈی سی ایل نے کنگز مین اکیڈمی کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ وقار احمد نے ناقابل شکست 75 رنز بنائے۔ کے آر ایل اور ایم آئی ٹی سلیوشنز، سرکاری ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے میچ ڈرا ہوگئے۔ شعیب اختر ا سٹیڈیم راولپنڈی میں کے آر ایل کی ٹیم ایم آئی ٹی کے خلاف 490 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایم آئی ٹی کی ٹیم دوسری اننگز میں نو وکٹوں پر 167 رنز بنا سکی۔ کپتان افتخار احمد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد میں اسٹیٹ بینک کے کپتان غازی غوری، عابد علی اور کاشف بھٹی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اسٹیٹ بینک نے دوسری اننگز آٹھ وکٹوں پر 328 رنزبناکر ڈکلیئر کی اور 27 اوورز میں 293 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ٹی وی نے جواب میں 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے۔