عدالتی تحویل میں 105باز نامناسب دیکھ بھال کے باعث ہلاک ہوئے

January 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عدالتی تحویل میں رکھے گئے 105 باز مناسب دیکھ بھال نے ہونے ، خوراک کی کمی،بیماریوں اور دیگر عوامل کے سبب مر گئے یہ باز کیس کسٹڈی کے طور پر عدالتی تحویل میں تھے ا2020 میں ڈیفنس کے دو بنگلوں پر وائلڈ لائف اور دیگر اداروں نے چھاپے مار کر 110 باز بازیاب کئے تھے باقی بچ جانے والے 5 بازوں کی حالت بھی نازک ہے، ان بازوں کی قیمت جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق 50 کروڑ سے بھی زیادہ ہے، ان بازوں کو تلورکے شکار میں استعمال اور خلیجی ممالک اسمگل کیا جانا تھا ،وائلڈ لائف کے ماہرین کے مطابق اس قسم کے کیس اسٹڈی کو وائلڈ لائف کی زیر نگرانی چڑیا گھر میں رکھا جانا چاہیے تھا ۔