ماڈل کورٹس میں فیصلے، ایک مجرم کو سزائے موت،7کو قید، جرمانے

January 26, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے پچیس جنوری کو مجموعی طور پر 219 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 279گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے تیرہ اور منشیات کے 29 مقدمات نمٹائے، ایک مجرم کو سزائے موت دیگر سات کو گیارہ سال پانچ ماہ قید اور 1822100 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 78 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 99 مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے 192 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 49 مجرموں کو آٹھ سال قید اور 76500 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔