ڈی ایس پی گلگشت سے تاجروں کی ملاقات

January 26, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری فرحان زیدی ،اے ڈی بلوچ اور شیخ سلیم نے نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی گلگشت اسحاق سیال سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ، فرحان زیدی نے کہا کہ تاجر برادری کو احساس تحفظ کے لئے پولیس اور تاجروں کے مابین خلاکو پر کرنا ہوگا، ڈی ایس پی اسحاق نے کہا کہ پولیس کا مقصد ہی عوام کی خدمت ہے تاجر برادری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔