• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ایپ متعارف

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبہ کے تمام سکولوں کی سکیورٹی اپ ڈیٹ کیلئے ایپ لازمی، سربراہان کو دو روز میں عملدرآمد کی ہدایت،تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و متعلقہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سیکورٹی سٹیسس (ای آئی ایس ایس ای ) ایپ متعارف کرادی‘اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن محکمہ تعلیم سکول پنجاب رانا عبدالقیم خان کی جانب سے جاری ایک مراسلہ میں پنجاب کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو گوگل پلے اسٹور سےمذکورہ ایپ(ای آئی ایس ایس ای) ڈاؤن لوڈ کروایا جائے، مراسلے کے مطابق اداروں کے سربراہان ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس پر رجسٹرلاگ اِن کرینگے اور اپنے ادارے میں موجود سکیورٹی انتظامات سے متعلق مکمل اور درست معلومات درج یا اپ ڈیٹ کرینگے، تمام مطلوبہ خانوں کو مکمل کرنا اور ایپ کے ذریعے فراہم کی جانیوالی معلومات کو درست اور تازہ ترین رکھنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ادارے کے سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں ایپ پر معلومات کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے،مراسلے میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنے اضلاع کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کی جانب سے یہ عمل مکمل ہونے کی نگرانی کریں، تمام اداروں کو یہ کارروائی دو روز کے اندر لازمی طور پر مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔
ملتان سے مزید