ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کامن ٹریننگ پروگرام 54ویں کے تحت ملتان کینٹ میں عسکری تربیت حاصل کرنے والے 34 زیر تربیت افسران سے ملاقات کی اور اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں کمشنر عامر کریم خاں نے زیر تربیت افسران سے انتظامی امور، عوامی خدمت، گورننس اور سول سروس کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے افسران پر زور دیا کہ سرکاری ذمہ داریوں کو محض دفتری امور تک محدود رکھنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل، نئے اقدامات اور عملی گورننس پر توجہ دی جائے،کمشنر عامر کریم خاں نے اپنے انتظامی تجربات اور مختلف عوامی فلاحی اقدامات کے حوالے سے بھی زیر تربیت افسران کو آگاہ کیا۔