مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

January 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، فرنٹ ڈیسک سٹاف اور حساس اداروں نے تھانہ ریلوے ملتان اور صدر ملتان کے علاقوں پارکنگ ریلوے سٹیشن ، بستی رام پور، محلہ شاہ غوث آباد کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا اس دوران ایک اشتہاری ملزم ،ایک غیر قانونی عارضی رہائش اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 2 موٹر سائیکل جعلی نمبر پلیٹس اور ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، 60 گھروں کو چیک کیا گیا ۔