دریائی گھوڑوں کی آواز سے متعلق حیران کُن انکشافات

January 26, 2022

دریائی گھوڑوں کو ناصرف جانوروں کی دُنیا میں سب سے زیادہ غیر دوستانہ مخلوق سمجھا جاتا ہے بلکہ انہیں سب سے زیادہ شور مچانے والی سمندری مخلوق بھی تصور کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے ان کیآواز سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابقافریقا کے نیچر ریزور میں فرانس کی سینٹ ایٹینی یونیورسٹی کی جانب سے دریائی گھوڑوں پر نئی تحقیق کی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ دریائی گھوڑے اپنی آواز کے ذریعے اپنے دوست اور اپنے دشمنوں میں فرق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلا کہ دریائی گھوڑے اپنی منفرد آواز کی بنیاد پر اپنے دوستوں کو دشمن کے خطرے سے خبردار کرتے ہیں۔

پروفیسر نکولس مییتھیون نے بتایا کہ دریائی گھوڑے اونٹ کی طرحچیخنے چلانے، خرخراہٹ اور بلبلانے کے ساتھ سانس لینے کی آواز نکال سکتے ہیں اور انہی آوازوں کی بنیاد پر وہ اپنے دوست اور دشمن کی شناخت کرتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دریائی گھوڑے اپنے سفر کے دوران کسی بھی خطرے کی صورت میں ’ویز ہونکس‘ کے ذریعے اپنے ساتھیوں کو خطرے کا سگنل بھیجتے ہیں۔