اقدام قتل اور تشدد کے مقدمات میں دو ملزمان کی ضمانتیں منظور

January 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم حسیب کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد کنفرم کرنے کا حکم دیدیا۔ایک اور مقدمے میں معمولی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ۔ ملزم عبدالروف کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ۔