عماد وسیم، جارڈن کو بھی کورونا ہوگیا، شعیب پہلے میچ کیلئے زلمی کے کپتان

January 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور جارڈن تھامسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض جمعے کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہاب ریاض کورونا مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں ۔ان کی عدم موجودگی میں شعیب ملک پہلے میچ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔زلمی کے حیدر علی نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔