بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے، میاں محمود الرشید

January 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) کے تحت بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو ضروری مہارتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید آئی ٹی سافٹ وئیر مہیا کئے جا رہے ہیں۔ ان سافٹ وئیرز کے استعمال سے سٹاف کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور بہتر گورننس کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اب تک میونسپل کمیٹیز کے سٹاف کو فنانشل منیجمنٹ، آڈٹ، ریونیو، ماحولیات، ٹرانسپیرنسی جیسے اہم موضوعات پر ٹریننگز فراہم کی گئی ہیں۔