سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار کی ٹانگ میں زہر پھیل گیا، امداد کے منتظر

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی کے سابق کپتان اور فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمارکراچی کے اسپتال زیر علاج ہیں، وہ حکام اور پی سی بی کی امداد کے منتظر ہیں۔ ان کی ٹانگ میں زخم کی وجہ سے زہر پھیلنا لگا ہے اور ڈاکٹرز نےٹانگ کاٹنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ شوگر کے بھی مریض ہیں ۔ مہندر کمار مختلف گراونڈز پر کوچنگ کرکے گزر بسر کررہے تھے ۔ وہ دانش کنریا اور انیل دلپت کے کزن ہیں۔62سالہ مہندر کمار نے65 فرسٹ کلاس میچوں میں187وکٹیں حاصل کیں۔