کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو پہلے ون ڈے میچ میں 177 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 332 رنز بنائے۔عثمان خان نے 151 اور کپتان فرحان یوسف نے 115 رنز بنائے۔انگلینڈ کی ٹیم 155 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔