74سال بعد کرتارپور میں ملنے والے دو بھائیوں کی دوبارہ ملاقات کے لئے پاکستان کا اہتمام

January 29, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی شہری سکہ خان کو پاکستان کا ویزہ جاری کر دیاہے سکہ خان جن کے بھائی اور دیگر اہل خانہ پاکستان میں ہیں انہوں نے ان سے ملاقات کیلئے ویزے کی درخواست کی تھی۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکہ خان کو ویزے کے اجراء کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزہ فری کرتار پور راہداری لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے۔ سکہ خان نے ویزے کے حصول کیلئے نئی دہلی ہائی کمیشن میں پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن سے بھی ملاقات کی تھی تمام سفری دستاویزات مکمل کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ویزہ انہیں ان کے بھائی سے ملاقات کیلئے جاری کیا گیا ہے۔