کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر کبیر احمد سدھونےکہاہےکہ انشورنس سیکٹر کے اثاثے تقریباً 4 ٹریلین روپے اور سالانہ پریمیم 708 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے،صارفین کو سستی مصنوعات فراہم کرنے کیلئےانشورنس سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے،ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے انشورنس کو عام شہری کی پہنچ میں لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای سی پی ٹاک سیریز کے تحت انشورنس مارکیٹ کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرکبیرسدھو کا کہنا تھا کہ انشورنس سیکٹر کے اثاثے تقریباً 4 ٹریلین روپے اور سالانہ پریمیم708 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، تاہم انشورنس کی شرحِ نفوذ جی ڈی پی کا صرف 0.7 فیصد ہے۔