کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس بی سی اے کا لیاری ضلع جنوبی میں خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو فوری خالی کرنے کا حکم ،ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارتیں کسی بھی وقت منہدم ہو سکتی ہیں، مکین 3 دن کے اندر عمارتیں خالی کریں یا خود ڈھانچہ ہٹائیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے ڈینجرز بلڈنگزنے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 1979/82 کے سیکشن 14 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے نوا آباد، بہار کالونی ، چاکی واڑہ ، کھڈا ، دریا آباد سمیت لیاری کے مختلف حصوں میں قائم متعدد عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔