ڈسکہ، سرجن کے بجائے تھیٹر اسسٹنٹ آپریشن کرنے لگا

January 29, 2022

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے سرکاری ہسپتال (ٹی ایچ کیو)میں سرجن کےبجائےتھیٹر اسسٹنٹ آپریشن کرنے لگا۔

آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ عاصم کی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں خاتون کا زچگی کا آپریشن کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم گرین کلر کا اپر پہن کر زچگی کا آپریشن کرنے کیساتھ ٹانکے بھی لگا رہا ہے ۔دوسری ویڈیو میں تھیٹر اسسٹنٹ عاصم ایک زخمی نوجوان کے منہ میں پلاسٹک پائپ ڈال رہا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اس ضمن میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

سی ای او ہیلتھ کے مطابق معاملے کی انکوائری کریں گے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔دوسری جانب او ٹی اسسٹنٹ عاصم سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کے 4 ارکان کو معطل کردیا گیا۔