سائنس فائونڈیشن میں بھرتیاں شفاف بنانے کیلئے ڈپٹی سیکرٹری ریکروٹمنٹ پراسس میں شامل

January 29, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان سائنس فائونڈیشن اور اس کے دو ماتحت اداروں میں بھرتیوں کو شفاف بنانے کیلئے ڈپٹی سیکرٹری (آرگنائزیشن) کو ریکروٹمنٹ کے پراسس میں شامل کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ادارے میں ہونے والی بھرتیوں اور محکمانہ ترقیوں کے معاملے پر مبینہ طور پر کئی اعتراضات سامنے آئے تھے ، ان اعتراضات کے پیش نظر اب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری ان بھرتیوں پر چیک رکھیں گے، اس حوالے سے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود بیگ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سیکرٹری (آرگنائزیشن) پی ایس ایف ، پاسٹک اور پی ایم این ایچ میں گریڈ ایک تا سولہ کی ریکروٹمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے۔