سیدنا ابوبکر صدیقؓ اسلام اور اتباع رسول ؐ کا کامل نمونہ تھے، علماء

January 29, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعہ کے اجتماعات میں خطباءنے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے نظام کو ملک میں نافذ کرکے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے۔مختلف مساجد میں یوم صدیق اکبرؓ پرخطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مولانا فضل الرحمن درخواستی ،مولانا اقبال راشید ،مولانا صفی اللہ،مولانا نعیم الدین ،مولانا محب النبی ،مفتی عبد الحفیظ ،قاری امجد سعیدرحیمی،مولانا عبد الودود شاہد ،حافظ غضنفر عزیز ،مفتی سیف اللہ ربانی،مولانا بشیر یوسف زائی ،مفتی محمد عقیل ،حافظ نصیر احمد احرار ، دیگرنے کہاکہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکرصدیقؓ اسلام اور اتباع رسول ؐ کا کامل نمونہ تھے ،خلفائے راشدین کے ایام کو ان کی شایان شان سر کاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جا ئے۔