میٹروبس اورٹرین کیلئے3 ارب8کروڑجاری

January 29, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ خزانہ نے میٹروبس اور میٹرو ٹرین کو چلانے کے لئے 3ارب 8کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ محکمہ خزانہ نے میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کو سبسڈی کی مد میں بجٹ جاری کیا ہے، اس گرانٹ میں میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کے آپریشنل اخراجات اور تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی،محکمہ خزانہ کی جانب سے پی ایم اے کے اکائونٹ میں گرانٹ منتقل کی گئی ہے۔