فوجداری قانون میں اصلاحات قابل تحسین اقدام ،مسرت جمشید چیمہ

January 29, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات موجودہ حکومت کاقابل تحسین اقدام ہے ،اصلاحات سے اداروں میں شفافیت آتی ہے اور عام آدمی سب سے زیادہ استفادہ کرتا ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ عمران خان جیسا وژن رکھنے والا لیڈر ہی کئی دہائیوں کے بیگاڑکی درستگی کیلئے پیشرفت کر سکتا ہے، قوم سوال کرتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی جو تجربہ کاری کے دعوے کرتے نہیں تھکتے انہوں نے اصلاحات جیسے مشکل ہدف پر کیوںہاتھ نہ ڈالا۔