پنجاب بھر میں انٹر 2022 کے داخلوں کے لئےشیڈول جاری

January 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں انٹر2022 کے داخلوں کے لئےشیڈول جاری کردیا۔ امتحان کا آغاز 18 جون 2022 سے ہوگا ۔پی بی سی سی کے فیصلے کےمطابق داخلے یکم مارچ سے وصول کیے جائیں گے۔31 مارچ تک سنگل فیس ، 18 اپریل تک ڈبل فیس اور 26 اپریل تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے وصول ہوں گے۔بورڈ حکام کا کہناتھا کہ 26 اپریل کے بعد کسی طالبعلم سے داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔